میکسیکو میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ، بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کو خدشہ

میکسیکو میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ، بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کو خدشہ
میکسیکو میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ، بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کو خدشہ

  

میکسیکو (ڈیلی پاکستان آن لائن)شمالی میکسیکو میں مسافر طیارہ پرواز کے پانچ منٹ بعد ہی حادثے کا شکار ہوکر ائر پورٹ کے قریب گر کرتباہ ہوگیا ۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شمالی میکسیکو میں مسافر طیارہ گرکر تباہ ہوگیا ، طیارہ ٹیک آف کے 5منٹ بعد گرکر تباہ ہوگیا۔طیارے میں 97مسافر اور عملے کے 4افراد سوار تھے ۔ طیارہ ریاست ڈورنگو سے میکسیکو سٹی جارہا تھا ۔ حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ ائر پورٹ کے قریب گر کر تبا ہو اہے ۔ ریسکیوٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں اور ہلاک وزخمی ہونیوالوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہاہے ۔ حکام کے مطابق حادثے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

مزید : بین الاقوامی