قومی ہاکی ٹیم 10اگست کو انڈونیشیا روانہ ہوگی‘شہبازسینئر
لاہور( سپورٹس رپورٹر)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل شہباز احمد سنیئر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیڈریشن نے پاکستان سپورٹس بورڈ کو قومی ہاکی ٹیم کے دستہ کو 10 اگست کو ایشین گیمز میں شرکت کیلئے جکارتہ انڈونیشیا بیجھنے کی درخواشت کی ہے تاکہ قومی ٹیم کے کھلاڑی جکارتہ انڈونیشیا میں موسمی آب و ہوا کے مطابق پریکٹس میچز کھیلیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح بیجھنے سے قومی ٹیم کے میڈل حاصل کرنے کے اچھا موقعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل سطح کی سہولیات فراہم کرنا ہے تاکہ کھلاڑیوں کی پرانی کھیل کے میدان میں خامیوں پر قابو پایا جاسکے شہباز سنیئر نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو حالیہ قومی انتخابات میں بھاری اکثریت سے پارٹی کی کامیابی پر مبارکباد دی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ان کی قیادت میں پاکستان میں کھیلوں کو ترقی ملے گی کیونکہ عمران خان خود بھی ایک سپورٹس مین رہے ہیں اور کھیلوں کے متعلق بہتر جانتے ہیں۔