آئندہ ڈومیسٹک سیزن میں آئی سی سی قوانین لاگو کرنے کا فیصلہ

آئندہ ڈومیسٹک سیزن میں آئی سی سی قوانین لاگو کرنے کا فیصلہ

لاہور( سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈنے آئندہ ڈومیسٹک سیزن میں آئی سی سی قوانین لاگو کرنے کا فیصلہ کرلیا، کھلاڑیوں کو فوری طور پر سزائیں ہوں گی۔پی سی بی کے مطابق ڈومیسٹک کرکٹ میں قوانین کی خلاف ورزی پر امپائر کھلاڑیوں کو پہلے وارننگ جاری کرے گا، قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر فوری سزا بھی دی جائے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق کھلاڑی کو کم از کم 5، زیادہ سے زیادہ 10 اوورز کیلئے باہر بھجوادیا جائے گا۔ بورڈ نے عملدرآمد کیلئے امپائرز کو ہدایات جاری کردیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی