جشن آزادی فٹ بال ٹورنامنٹ آج شروع ہو گا

جشن آزادی فٹ بال ٹورنامنٹ آج شروع ہو گا

اسلام آباد(این این آئی) اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جشن آزادی فٹ بال ٹورنامنٹ( آج) بدھ سے کراچی فٹ گراؤنڈ، اسلام آباد میں شروع ہو گا۔ ٹورنامنٹ کا افتتاح مہران فٹ بال کلب کے سرپرست محمد نصیب خان کریں گے،اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور ٹورنامنٹ میں اسلام آباد کی بہترین 30 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر محمد سلیم؂ چوہدری نے ٹورنامنٹ منعقد کروانے کی منظوری دے دی ہے۔

، ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ یوتھ پاور کلب اور ینگسسٹرز کلب کی ٹیموں کے درمیان آج بدھ کو شام ساڑھے چار بجے کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...