نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا پاکستان میں کھیلنے سے انکار

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا پاکستان میں کھیلنے سے انکار

لاہور( سپورٹس رپورٹر)نیوزی لینڈ کرکٹ نے پاکستان میں کھیلنے سے معذرت کر لی، نیوزی لینڈ میڈیا کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کرکٹ سے پاکستان میں کھیلنے کی درخواست کی تھی۔گزشتہ 15سال میں نیوزی لینڈ کو یہ پہلی بار دورہ پاکستان کی پیشکش کی گئی تھی جسے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے مسترد کر دیا ہے ۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین 3ٹیسٹ،3ون ڈے اور3ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز متحدہ عرب امارات میں شیڈول ہیں جس پر پاکستان کر کٹ بورڈکی جانب سے اصرار کیا گیا تھا کہ نیوزی لینڈ ٹیم کم از کم 3ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریز پاکستان آکر کھیلے جبکہ نیوزی لینڈکرکٹ نے پی سی بی کی درخواست پر معذرت کرلی ۔اب پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان فیوچر ٹور پروگرام کے تحت رواں سال اکتوبر سے دسمبر تک متحدہ عرب امارات میں 3ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز، 3ٹیسٹ اور 3ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز شیڈول ہے۔نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین گریگ بارکلے کا کہنا تھا کہ پاکستان نے نیوزی لینڈ جیسی ایک بڑی ٹیم کا دورہ پاکستان سوچ رکھا تھا جس سے ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی میں مزیدمدد ملتی اور ہمارے انکار سے انہیں مایوسی ہو گی لیکن کچھ مشکل اوقات میں ایسے فیصلے کرنے پڑتے ہیں۔چیئرمین نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کرس مولر کے مطابق سیکیورٹی رپورٹ کی بنیاد پر ٹیم پاکستان نہیں بھیج رہے اور اسی رپورٹ نے انہیں پاکستان میں سیریز کھیلنے سے روکا۔ نیوزی لینڈ کے انکار کے بعد پاکستان متحدہ عرب امارات میں کیویز ٹیم کی میزبانی کریگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...