پی سی بی نے غیر ملکی لیگ میں شرکت کیلئے کھلاڑیو ں کو این او سی جاری کر دیئے

پی سی بی نے غیر ملکی لیگ میں شرکت کیلئے کھلاڑیو ں کو این او سی جاری کر دیئے

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے کیریبیئن بریمیر لیگ میں قومی کھلاڑیوں کو شرکت کرنے کی اجازت دے دی۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹ بورڈ نے قومی کھلاڈیوں کو کیریبیئن پریمیئر لیگ کے لیے این او سی جاری کر دیے ہیں۔ قومی کھلاڑیوں میں شعیب ملک، محمد عرفان اور محمد سمیع اور سہیل تنویر شامل ہیں۔ جبکہ شاہد آفریدی نے ابھی تک این او سی کیلئے کوئی درخواست جمع نہیں کرائی ہے۔دوسری طرف کچھ کھلاڑیوں کو پی سی بی نے این او سی جاری نہیں کیے ہیں۔ جن کھلاڑیوں کو این او سی جاری نہیں کیے گئے ہیں ان میں وہاب ریاض اور عماد وسیم شامل ہیں۔واضع رہے کہ دونوں کھلاڑیوں نے پی سی بی سے سی پی ایل کے لیے اجازت طلب کر رکھی ہے، جبکہ عماد وسیم انجری کے باعث قومی کرکٹ ٹیم سے بھی باہر ہیں۔ یاد رہے آج ہی نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان سے معذرت کرلی ہے۔نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان میں حالات ابھی کرکٹ کھیلنے کے لیے ساز گار نہیں ہیں۔ دورہ پاکستان سے معزرت بورڈ نے سیکیورٹی رپورٹ کے باعث کیا ہے۔نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ جانتے ہیں ہمارے فیصلے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو مایوسی ہوگی۔نیوزی لینڈ کے پاکستان میں کھیلنے سے منع کرنے کے بعد پاکستان اب نیوزی لینڈ کی متحدہ عرب امارات میں سیریز کیلئے میزبانی کرے گا، سیریز میں تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کو ٹی20 سریز لاہور میں کھیلنے کی دعوت دی تھی۔ پی سی بی نے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کو پندرہ سال بعد پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کی آفر کی تھی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...