اتھلیٹکس ٹیم ایشین گیمز میں شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کریگی، اکرم ساہی

اتھلیٹکس ٹیم ایشین گیمز میں شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کریگی، اکرم ساہی

اسلام آباد ( این این آئی) پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجر جنرل (ر) محمد اکرم ساہی نے کہا ہے کہ قومی اتھلیٹکس ٹیم ایشین گیمز میں شاندارکارگردگی کا مظاہرہ کرے گی، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایشین گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن نے زیراہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جناح سٹیڈیم میں جاری ہے ، جس میں ملک بھر سے 20 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں 18 مرد اور دو خواتین کھلاڑی شامل ہیں مرد کھلاڑیوں میں گوہر شہباز، لیاقت علی،تنویر عباس، عزیر رحمن،عبید علی، محمد شہباز ، نوکر حسین، ندیم عباس، مظہر علی، عمر سعادت، اسد اقبال، اسد الرحمن، محبوب علی، محمد اکرام، رمیض جاوید، محمد ندیم، صدام علی اور ارشد ندیم شامل ہیں،جبکہ خواتین کھلاڑیوں میں رابعہ عاشق،ماریہ مراتب شامل ہیں، انہوں نیکہا کہ تربیتی کیمپ کی نگرانی ہیڈ کوچ محمد اصغر گل کررہیہیں جبکہ مرد کھلاڑیوں کو کوچز فیاض بخاری اور ناصر خان جبکہ خواتین کھلاڑیوں کو سمی رضوی اور بشری پروین جدید اور اعلی تربیت دے رہے ہیں، کھلاڑیوں کی تربیت حوالے سے ایک سوال کے جواب میں اکرم ساہی کا کہنا تھا کہ فیڈریشن پاکستان سپورٹس بورڈ کے ساتھ مل کر کھلاڑیوں کی تربیت کے متعلق بہتر جانتی ہے کہ کھلاڑیوں کو کس طرح ، کس وقت اور کس جگہ پر تربیت کروانی ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی