فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے 3افراد جھلس گئے ، ہسپتال میں حالت تشویشناک

فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے 3افراد جھلس گئے ، ہسپتال میں حالت تشویشناک
فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے 3افراد جھلس گئے ، ہسپتال میں حالت تشویشناک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کاہنہ میں فیکٹر ی کا بوائلر پھٹنے سے تین افراد زخمی ہوگئے ، بوائلر پھٹنے کے فوری بعد ریسکیوٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچ گئی ۔

دنیا نیوز کے مطابق کاہنہ میں واقع ایک فیکٹری کا بوائلر اچانک زور دار دھماکے سے پھٹ گیا ۔ بوائلر پھٹنے سے قریب کھڑے تین افراد سیف اللہ ، پرویز اور غلام احمد جھلس کر زخمی ہوگئے ،بوائلر پھٹنے کے بعد ریسکیو ٹیم، پولیس اور مقامی افراد کی ایک بڑی تعدا مو قع پرپہنچ گئے ۔ ریسکیوٹیم نے رخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کردیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بیان کی جارہی ہے ۔

مزید :

جرم و انصاف -