ہرجگہ ٹیم کی جیت کیلئے بھرپور جان لڑاتاہوں‘محمدعرفان

ہرجگہ ٹیم کی جیت کیلئے بھرپور جان لڑاتاہوں‘محمدعرفان

لاہور(آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر محمد عرفان نے کہا ہے کہ وہ ٹورنامنٹ میں بھرپور پرفارمنس دے کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کریں گے۔منگل کو لاہور ایئرپورٹ پر نجی پرواز سے قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باولر محمد عرفان نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ ہو یا انٹرنیشنل ٹورنامنٹ وہ ٹیم کی جیت کیلئے بھرپو ر جان لڑاتے ہیں، کسی میچ کو آسان نہیں لیتے اور کیریبین لیگ کی ٹیم میں شامل کرکے ان پر جو اعتماد کیا گیا ‘وہ اس پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔واضح رہے کہ کیریبین پریمیئر لیگ رواں ماہ کے دوسرے ہفتے سے کیریبین میں شروع ہوگی جس کے انعقاد کے انتظامات مکمل کئے جارہے ہیں۔ یواے ای میں شیڈول ایشیا کپ کے پیش نظر جنید خان نے کیریبین پریمئر لیگ کیلئے عدم دستیابی ظاہر کردی۔پیسر 8 اگست سے 16ستمبر تک شیڈول ٹی ٹونٹی ایونٹ میں بارباڈوس ٹرائیڈنٹ کی نمائندگی نہیں کر پائیں گے۔جنید خان کا خلا پر کرنے کیلئے فرنچائز نے محمد عرفان کو شامل کرلیا ہے۔طویل قامت پیسر 60 ون ڈے میچز میں 83 وکٹیں حاصل کرچکے۔ 20 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل مقابلوں میں انھوں نے 15شکار کیے، مجموعی طور پر مختصر فارمیٹ کے 82 میچ کھیل کر انھوں نی94 مہرے کھسکائے ہیں۔ بارباڈوس ٹرائیڈنٹ کی قیادت جیسن ہولڈر کرینگے۔ کیریبین پریمیئر لیگ میں ٹیم کی پہلی آزمائش 12 اگست کو ایمزون واریئرز کی خلاف ہوگی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...