قومی جوڈو پلیئر کیلئے ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا گیا

قومی جوڈو پلیئر کیلئے ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا گیا

اسلام آباد ) آن لا ئن ) خیبرپختونخوا سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے ڈائریکٹر جنرل جنید خان نے قومی جوڈو کھلاڑی قیصر خان کو مکاؤ میں ہونے والی ایشین کیڈٹ اوپن جوڈو چیمپئن شپ میں چاندی اور ہانگ کانگ میں ہونے والی ایشین کیڈٹ جوڈو چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیتنے پر ایک لاکھ روپے کا اعلان کیا ہے۔اس موقع پر کے پی کے جوڈو ایسوسی ایشن کے صدر مسعود احمد خان اور فاٹا جوڈو ایسوسی ایشن کے سیکرٹری نور شاہ آفریدی بھی موجود تھے۔خیبرپختونخوا کے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس جنید خان نے کہا کہ اگر قیصر خان یوتھ اولپمک گیمز میں میڈل جیت لیتا ہے تو انہیں 10 لاکھ روپے کا انعام دیا جائے گا۔

اس موقع پر کے پی کے جوڈو ایسوسی ایشن کے صدر نے خیبرپختونخوا کے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس کا شکریہ ادا کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی