وقار یونس، عمران سے ملنے کیلئے بے تاب،خصوصی طور پر آسٹریلیا سے پاکستان آمد

وقار یونس، عمران سے ملنے کیلئے بے تاب،خصوصی طور پر آسٹریلیا سے پاکستان آمد

سڈنی(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور متوقع وزیر اعظم عمران خان کو انتخابات میں کامیابی پر کھیلوں کی دنیا سے مبارکباد ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ایسے میں سابق کپتان وقار یونس اپنے سابق کپتان عمران خان سے ملنے کیلئے بے تاب ہیں، وہ مبارکباد دینے کے لئے خصوصی طور پر آسٹریلیا سے پاکستان آرہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے خوبصورتی سے ثابت کیا کہ یقین پختہ ہو تو پہاڑ کو بھی ہلایا جا سکتا ہے جبکہ وہ عمران خان کو مبارکباد دینے کے لئے بے تاب ہیں اور اس لیے میں نے پاکستان کے سفر کا آغاز کر دیا ہے۔سیاست میں کامیابی حاصل کرنے سے پہلے عمران خان ایک کامیاب ترین اسپورٹس پرسن تھے یہی وجہ ہے کہ انہیں حالیہ انتخابات میں کامیابی پر دنیا بھر سے مبارکبادیں ملیں جس کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔عمران خان کی قیادت میں کھیلنے والے اور 90 کی دہائی کے کرکٹرز ذاتی طور پر جا کر عمران خان کو مبارکبادیں دے رہے ہیں،ان میں سابق کپتان وسیم اکرم، سابق فاسٹ باولر شعیب اختر، چیف سلیکٹر انضمام الحق اور این سی اے کے ہیڈ کوچ مشتاق احمد شامل ہیں جنہوں نے نے بنی گالا جا کر عمران خان کو مبارکباد پیش کی ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی