لیجنڈری ویسٹ انڈین کپتان سر ویوین رچرڈز کاعمران خان کوکامیابی پر مبارکبادی پیغ

لیجنڈری ویسٹ انڈین کپتان سر ویوین رچرڈز کاعمران خان کوکامیابی پر مبارکبادی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ام
اسلام آباد (آن لائن)سابق ویسٹ انڈین کپتان سر ویوین رچرڈز نے بھی عمران خان کو پاکستان میں ہونیوالے عام انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دیدی ہے۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں 25جولائی کو ہونیوالے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی زیر قیادت قومی اسمبلی کی 272میں سے 115 نشستیں حاصل کرکے اس وقت حکومت بنانے کے لیے اپنی پوزیشن انتہائی مضبو ط کرلی ہے جب کہ سابق کپتان ملک کے 19ویں ممکنہ وزیر اعظم بھی ہوں گے۔’کپتان ‘ کی اس کامیابی پر ملکی اور غیر ملکی کرکٹرز کی جانب سے انہیں مبارکباد کے پیغامات موصول ہورہے ہیں۔منگل کو اس ضمن میں لیجنڈری ویسٹ انڈین کرکٹر سر ویوین رچرڈز نے بھی اس موقع پر عمران خان کے نام اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’’ عمران خان ،ان کے اہلخانہ اور پارٹی ممبران کو میری جانب سے اس شاندار کاکردگی پر مبارک باد،سر ویوین رچرڈز کامزیدکہنا تھاکہ ’’عمران خان‘‘ آپ مسابقتی آدمی ہیں اور اپنے ملک اور اس میں لانے کیلئے سوچی ہوئی تبدیلیوں کو لے کر بہت فکر مند رہتے ہیں‘میں آپ کے لیے بہترین خواہشات کاا ظہار کرنے کیساتھ ساتھ خدا سے آپ کیلئے بہترین رہنمائی کا طلب گار ہوں۔