قومی انٹر ریجنل انڈر- 19 ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ آج شروع ہوگا
لاہور( سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام قومی انٹر ریجنل انڈر- 19 ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ آج سے مختلف شہروں میں ایک ساتھ شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ کے میچز اسلام آباد، راولپنڈی اور کراچی میں کھیلے جائیں گے جس میں 18 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں سولہ ریجنز سے ایک ایک جبکہ لاہور اور کراچی سے دو، دو ٹیمیں شامل کی گئیں ہیں، ان ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں اسلام آباد ، راولپنڈی، فاٹا، کراچی وائٹس، لاہور وائٹس، کوئٹہ، فیصل آباد، آزاد جموں و کشمیر اور ڈیرہ مراد جمالی کو جبکہ گروپ بی میں پشاور، ایبٹ آباد، کراچی بلیو، سالکوٹ، ملتان، بہاولپور، لاڑکانہ، لاہور بلیوز اور حیدرآباد شامل ہیں،گروپ اے کے میچز اسلام آباد اور راولپنڈی جبکہ گروپ بی کے میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مقابلے 26 اگست کو جبکہ فائنل 28 اگست کو کھیلا جائے گا۔