مانگا منڈی ، 2اوباش نوجوان کی 9سالہ بچی سے بد اخلاقی کی کوشش

مانگا منڈی ، 2اوباش نوجوان کی 9سالہ بچی سے بد اخلاقی کی کوشش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی) مانگا منڈی میں9 سالہ بچی کے ساتھ 2نوجوانوں کی بد اخلاقی،صدمے کے باعث بچی کے باپ پر دورہ، بے ہوش ہونے اور منہ سے خون بہہ جانے پرایمرجنسی رورل ہیلتھ سنٹر مانگا منڈی میں داخل کر دیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق سعادت کالونی کے ر ہائشی سردار ولد نذیر احمد نے صحافیوں کو بتایا کہ رات کے8بجے کے قریب میری بیٹی 9سالہ سعدیہ دکان سے سودا سلف لینے گئی تو دو ملزمان 15سالہ علی رضااور 14سالہ شاہد اس کو ورغلا کر قریب کماد کے کھیت میں لے گئے اور اس کے ساتھ بد اخلاقی کی کوشش شروع کر دی ،بچی کے شور مچانے پر ملزم فرار ہو گئے، بچی کو عوام ہمارے گھر لے آئے میں شکایت لیکر تھانہ مانگامنڈی گیا مگر پولیس نے ہماری کوئی بات سنی نہ کوئی امداد کی۔ جب رات کو میڈیا پر خبر نشر ہوئی تو پھر تھانہ مانگامنڈی پولیس حرکت میں آ گئی اور رات گئے ملزمان علی رضا اور شاہد کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا۔رورل ہیلتھ سنٹر میں بچی کا میڈیکل کرنے والی لیڈی ڈاکٹرنے صحا فیوں کو بتایا کہ بچی کے ساتھ بداخلاقی کی کوشش کی گئی مگر نہیں ہو پائی تاہم ملزم گناہ گار ضرور ہیں ،میڈیکل رپورٹ بنا رہی ہوں ۔ میڈیکل کے وقت ایس پی صدر معازظفربھی موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے کہا کہ ملزمان کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے گی ،یہ ملزم معافی کے حق دار نہ ہیں ۔

مزید :

علاقائی -