کسی بھی اہلکار یا افسر کو بغیر تفتیش کے معطل نہ کرنے کی ہدایات جاری

کسی بھی اہلکار یا افسر کو بغیر تفتیش کے معطل نہ کرنے کی ہدایات جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب نے کسی بھی اہلکار یا افسر کو بغیر تفتیش کے معطل نہ کرنے کی ہدایات جاری کردیں اور اس پر عمل پیرا نہ ہونے کی صورت میں ان افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائے جانے کے احکامات جاری کردئے۔ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب کلیم امام کی جانب سے بغیر تفتیش کسی اہلکار یا افسر کو معطل نہ کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا گیاکہ بغیر تفتیش اور ثبوت کے کسی کے خلاف بھی کارروائی نہ کی جائے۔اس کے علاوہ آئی جی پنجاب نے کہا کہ اختیارات سے تجاوز کرنے والوں کے خلاف محکمانہ کاررروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈی پی اوز، آر پی اوز سمیت تمام افسران کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -