سات اعلیٰ افسران کے تقرر و تبادلوں کی سمری منظوری کیلئے وزیراعلیٰ کو ارسال
لاہور (کر ائم رپو رٹر) صوبائی نگران حکومت نے پنجاب پولیس کے سات اعلیٰ افسران کے تقرر و تبادلوں کی سمری منظوری کیلئے صوبائی نگران وزیراعلیٰ حسن عسکری کو ارسال کر دی ہے، سمری کی منظوری کے بعد ان پولیس افسران کی نئی جگہوں پر تعیناتیاں عمل میں لائی جائیں گی۔ بتایاگیا ہے کہ سمری میں پنجاب پولیس کے آر پی او اور تین ڈی پی اوز سمیت دیگر افسران کے تقرر وتبادلوں کی سفارش کی گئی ہے۔