مقامی نیوز چینل کے اینکر پرسن عمران خان کے گھر پر فائرنگ

مقامی نیوز چینل کے اینکر پرسن عمران خان کے گھر پر فائرنگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر) تھانہ فیکٹری ایر یا کے علاقہ میں ایک مقامی نیوز چینل کے اینکر پرسن کے گھر پر فائرنگ، پولیس نے اینکر پرسن کے گھر سے گولیوں کے دو خول برآمد کئے ہیں ۔مقامی نیوز چینل کے اینکر عمران خان کے مطابق اس کے گھر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں اہل خانہ محفوظ رہے ، فائرنگ سے گھر کے مرکزی دروازے کو نقصان پہنچا۔تاہم وقوعہ کی تصدیق کر رہے ہیں کہ ملز مان کو ن ہیں ۔ پو لیس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وقوعہ مشکو ک ہے ۔

مزید :

علاقائی -