شاہ کوٹ،شوہر نے بیوی کو زہریلی چیز پلا کر قتل کر دیا

شاہ کوٹ،شوہر نے بیوی کو زہریلی چیز پلا کر قتل کر دیا

شاہ کوٹ (نمائندہ خصوصی)شوہر نے بھائی اور باپ کی مدد سے بیوی کو زہریلی چیز پلا کر قتل کر دیا۔پولیس رپورٹ کے مطابق مقتولہ کے والد سید عمران شاہ نے پولیس کو بتایا کہ گلستان کالونی چک نمبر 50میں اس کی بیٹی سیدہ فائزہ عمران کو اس کے سسرال گھر میں اس کے شوہر سید حسنین مشتاق،دیور مزمل مشتاق اور سسر سید مشتاق حسین نے دوائی کی صورت میں کوئی زہریلی چیز پلا کر قتل کر دیا ہے ۔تھانہ سٹی پولیس نے مقتولہ کے والد محنت کش سید عمران شاہ کی درخواست پر مقتولہ کے شوہر ،دیور اور سسر کے خلاف مقدمہ قتل درج کر کے مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں بھجوا دی ہے ۔مقتولہ سیدہ فائزہ عمران کی شادی 2سال قبل ملزم سید حسنین مشتاق سے ہوئی جس کی اولا د نہ تھی ۔

مزید : علاقائی


loading...