عثمان والا : شٹرنگ کا سامان اتارتے تارکو چھو جانے والا جاں بحق

عثمان والا : شٹرنگ کا سامان اتارتے تارکو چھو جانے والا جاں بحق

منڈی عثمان والا (نمائندہ خصوصی ) شٹرنگ کا سامان اتارتے اوپر سے گزرتی 11kv کو چھو جانے سے نوجوان موقع پر جاں بحق ۔ تفصیلات کے مطابق عثمان والا کے نواحی گاؤں ٹبہ کا رہائشی وسیم جس کی عمر تقریباً بیس سال بتائی جاتی ہے وہ مکی مسجد کے قریب لگا شٹرنگ کا سامان اپنے ساتھیوں سے مل کر اتار رہا تھا شٹرنگ کا سامان اتارلیا گیا صرف ایک گاڈر باقی تھا جس کو وسیم نے جونہی اوپر اٹھایا ہی تھا کہ اوپر سے گزرتی 11kv کو چھو گیا اور وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا بتایا جاتا ہے کہ عید کے بعد وسیم کی شادی تھی والدین اس کے سسرال مٹھائی وغیرہ لے کر گئے ہو ئے ۔ بیٹے کی موت کی خبر سن کر والدین پر غشی کے دورے ۔

مزید : علاقائی