ننکانہ ، مکان کی چھت سے گر کر2 بچے شدید زخمی

ننکانہ ، مکان کی چھت سے گر کر2 بچے شدید زخمی

ننکانہ صاحب(ڈسٹرکٹ رپورٹر )دو مختلف واقعات میں مکان کی چھت سے گر کر2 بچے شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق چک نمبر 18کا رہائشی 8سالہ عدیل اپنے گھر کی چھت پر کھیل رہا تھا کہ اچانک اس کا پاؤں پھسل جانے کے باعث وہ چھت سے نیچے گرکر شدید زخمی ہوگیا دریں اثناء ہاؤسنگ کالونی ننکانہ صاحب کا رہائشی 7سالہ علی زمان گھر کی چھت سے گر کر شدید زخمی ہوگیا دونوں زخمیوں کو طبی امداد کے لئے سرکاری ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید : علاقائی