کاغذات اور نمبر پلیٹ کے بغیر 1849 موٹرسائیکل قبضہ میں لے لی گئیں

کاغذات اور نمبر پلیٹ کے بغیر 1849 موٹرسائیکل قبضہ میں لے لی گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کرائم رپورٹر) ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول کنور شاہ رخ کی ہدایت پر صوبہ بھر میں جنرل ہولڈ اپ، کاغذات اور نمبر پلیٹ کے بغیر 1849موٹرسائیکل قبضہ پولیس میں لے لی گئیں، منشیات ،غفلت لاپرواہی سے گاڑی چلانے کے جرم میں40مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق جنرل ہولڈاپ کے دوران غفلت لاپروائی سے گاڑی چلانے کے جرم میں34 ،منشیات رکھنے کے جرم میں4 اور غیر قانونی سلنڈر نصب کرنے کے جرم میں02 مقدمات درج کیے گئے۔ دریں اثناء پٹرولنگ پولیس نے02 اشتہاریوں کو گرفتار کیا۔ علاوہ ازیں پنجاب ہائی وے پٹرول نے بغیر کاغذات اور نمبر پلیٹ کے 1849 موٹرسائیکل قبضہ میں لے لی گئیں۔

مزید :

علاقائی -