بھاٹی گیٹ ، 50سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ، مردہ خانے میں منتقل

بھاٹی گیٹ ، 50سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ، مردہ خانے میں منتقل

لاہور (خبرنگار) بھاٹی گیٹ کے علاقہ سے 50سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ،پولیس نے لاش کوقبضے میں لے کر شناخت نہ ہونے پر مردہ خانے منتقل کردیا ۔تفصیلات کے مطابق بھاٹی گیٹ میٹروپل کے نیچے 50سالہ شخص کی لاش دیکھ کر راہگیروں نے پولیس کو اطلاع دی جس نے لاش کوقبضے میں لے کر شناخت نہ ہونے پر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے میں منتقل کردیا ۔پولیس کے مطابق مرنے والاحلیے سے نشئی معلوم ہوتا ہے اور اس کی موت زیادہ نشہ کرنے سے ہوئی ۔

مزید : علاقائی