لٹن روڈ، پٹرول پمپ پر سی این جی کی مشین پھٹنے سے 3افراد زخمی

لٹن روڈ، پٹرول پمپ پر سی این جی کی مشین پھٹنے سے 3افراد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کر ائم رپورٹر) لٹن روڈ کے علاقہ میں پٹرول پمپ پر سی این جی کی مشین دھماکے سے پھٹ گئی جس سے 3افراد زخمی ہو گئے۔ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر تینوں افراد کو فرسٹ ایڈ دی ۔تفصیلات کے مطابق لٹن روڈ کے علاقہ میں واقع ثریاعظیم ہسپتال کے نزدیک پی ایس او پٹرول پمپ پر سی این جی کی مشین گیس پریشرکے بڑھنے پر زوردار دھماکے سے پھٹ گئی جس سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور امدادی ٹیموں نے بروقت موقع پر پہنچ کرجگہ کا جائزہ لیاتو پتہ چلاکہ گیس کا پریشر بڑھنے پر سی این جی مشین پھٹ گئی جس سے قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ۔اس دھماکے کی وجہ سے تین افراد معمولی زخمی ہوگئے ۔

مزید :

علاقائی -