خواتین کو ہراساں کئے جانے سے بچاؤ کے قانون سے متعلق اہم اجلاس

خواتین کو ہراساں کئے جانے سے بچاؤ کے قانون سے متعلق اہم اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( کر ائم رپو رٹر) ڈپٹی انسپکٹر جنرل پاکستان ریلوے پولیس شارق جمال خان کی زیرِ صدارت خواتین کو ہراساں کئے جانے سے بچاؤ کے قانون مجریہ 2010کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ڈی آئی جی ریلوے پولیس آپریشن شارق جمال نے کہا کہ ریلوے کی 8 ڈویژنوں میں ریلوے پولیس کی جانب سے کمیٹیاں قائم کی جائیں گی جو خواتین کو ورک پلیس پر ہراساں کرنے کے حوالے سے شکایات سنیں گی اور ان کا ازالہ کریں گی ،ان کا کہنا تھا کہ اس کا مقصد خواتین کو زیادہ محفوظ کام کرنے کا ماحول فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کی پروفائلنگ کی جارہی ہے تاکہ یہ جان سکیں کہ کون سے لوگ اس طرح کے معاملات میں ملوث ہیں۔ مذکورہ کمیٹی میں ایک خاتون آفیسر اور ایک خاتون ریلوے پولیس سے شامل کی جائے گی۔ ایس پی ریلوے پولیس اس کمیٹی کی خود نگرانی کریں گے۔ڈی آئی جی ریلوے پولیس نے مزید کہا کہ خواتین کو ہراسمنٹ سے بچاؤ کے حوالے سے ضابطہ اخلاق تمام پی آر پی دفاتر میں آویزاں ہونے چائیں۔ اجلاس میں ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر، اے آئی جی ایڈمن، ڈی پی او پاکستان ریلوے عمارہ سمیع، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز قرۃ العین فاطمہ، سینئر پرسانل آفیسرسروش اعجاز، ڈی ایس پی لیگل لیڈی انسپکٹر سمعیہ یاسمین اور انسپکٹر لاہور ریلوے پولیس نے شرکت کی۔

مزید :

علاقائی -