قانون کی بالادستی قائم کرنے پر ایس ایچ او ہنجروال اور کانسٹیبل کو انعام واسناد

قانون کی بالادستی قائم کرنے پر ایس ایچ او ہنجروال اور کانسٹیبل کو انعام ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کر ائم رپورٹر)کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور بی اے ناصر نے تحریک انصاف کے نومنتخب ایم پی اے ندیم بارا اور اسکے ساتھیوں کے تشدد کے باوجود قانون کی بالادستی قائم کرنے پر ایس ایچ او ہنجروال محمد افضل اور کانسٹیبل ممتاز حسین کو اپنے دفتر میں نقدانعام اور تعریفی اسناد دے دیں۔ اس موقع پر ایس ایس پی ایڈمن عثمان اکرم گوندل بھی موجود تھے۔سی سی پی او لاہور بی اے ناصر نے اس موقع پر کہا کہ نومنتخب ایم پی اے نے پولیس افسران کو بہیمانہ تشدد کانشانہ بناکر آئین اور قانون کا تقدس پامال کیا۔پولیس افسران پر تشدد کر کے قانون ہاتھ میں لینے والوں کو سخت سزا ملنی چاہئے ۔عوام کی محافظ لاہور پولیس کا احترام نہ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔واقعہ نوٹس میں آنے کے بعدملزمان کے خلاف فوری سخت قانونی کارروائی کا حکم دیا۔ہمیں ایم پی اے ندیم بار ا کے ڈیرے پر مشتعل افراد کی جانب سے تشدد کے باوجود قانون کی بالادستی قائم کرنے پر ایس ایچ او ہنجروال محمد افضل اور کانسٹیبل ممتاز پر فخر ہے۔

مزید :

علاقائی -