نئے ٹی وی چینلز سے فنکاروں کے معاشی مسائل بہتر ہو ئے ، نیہا ملک

نئے ٹی وی چینلز سے فنکاروں کے معاشی مسائل بہتر ہو ئے ، نیہا ملک
نئے ٹی وی چینلز سے فنکاروں کے معاشی مسائل بہتر ہو ئے ، نیہا ملک

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل نیہا ملک نے کہا ہے کہ انسان کی شخصیت اس کے کردار کا آئینہ ہوتی ہے ، پرکشش شخصیت والے فنکار شوبز میں جلد کامیاب ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹی وی اور فلم انڈسٹری کے بے شمار پروڈیوسروں نے انڈسٹری کو بحران سے نکالنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ نوجوان فلم میکر نت نئے اور معیاری پراجیکٹس بنا رہے ہیں جس کی بدولت فنکاروں اور شائقین کے اعتماد میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔نیہا ملک نے کہا کہ نئے ٹی وی چینلز کے آنے سے فنکاروں کے معاشی مسائل بہت حد تک بہتر ہو گئے ہیں ۔جو بہت خوش آئند بات ہے۔میں ان دنوں مختلف ٹی وی چینلز کے لئے بنائی جانے والی ڈرامہ سیریلز میں اداکاری کررہی ہوں۔

میں اپنی محنت اور لگن سے بہت جلد شوبز میں نمایاں مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاؤں گی۔فن کی دنیا میں وہ ہی لوگ زندہ رہتے ہیں جو جنون اور جذبہ کے ساتھ آگے بڑھنے کا ہمت اور حوصلہ رکھتے ہیں۔

مزید : کلچر