لاہور میں حادثات میں موٹر سائیکل سوار سرفہرست ہیں ،کیپٹن لیاقت علی ملک

لاہور میں حادثات میں موٹر سائیکل سوار سرفہرست ہیں ،کیپٹن لیاقت علی ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن(ر) لیاقت علی ملک نے کہا ہے کہ لاہور میں پچھلے پانچ سال میں65لاکھ کے قریب موٹر سائیکل رجسٹرڈ ہوئیں،لاہور میں حادثات میں موٹر سائیکل سوار سرفہرست ہیں اور زیادہ تر اموات سر میں چوٹ لگنے سے ہوتی ہیں ،اگر دوران ڈرائیونگ ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنایاجائے تو حادثات میں قیمتی جانوں کومحفوظ بنا یا جا سکتا ہے۔ہیلمٹ سر کو شدید، چوٹوں،آنکھوں کو گرد اور کانوں کو بے جا شور سے محفوظ بناتا ہے۔وہ حادثات کی روک تھام کیلئے روڈ سیفٹی مہم کے دوران شہریوں سے گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے وارڈنز کوہدایت کی کہ وہ سگنل پر کھڑے موٹرسائیکلسٹ کو میگا فونز، پبلک ایڈریس سسٹم اور پمفلٹس کے ذریعے زیادہ سے زیادہ آگاہی دیں۔

مزید :

علاقائی -