شیخوپورہ،حادثات میں باپ سمیت3افراد جاں بحق

شیخوپورہ،حادثات میں باپ سمیت3افراد جاں بحق

شیخوپورہ(بیورورپورٹ)ٹریفک کے3مختلف حادثات کے نتیجہ میں باپ سمیت3افراد جان بحق2بیٹوں سمیت3افراد شدیدزخمی ہوگئے ،ٹریفک حادثہ کا پہلا واقعہ باؤے دی کٹیا کے قریب پیش آیا جہاں پر ایک تیزرفتاربس نے موٹر سائیکل سوار3باپ بیٹوں کو کچل ڈالا حادثہ کے نتیجہ میں باپ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوگیا جبکہ دونوں بیٹے شدید زخمی ہوگئے ،حادثہ میں جان بحق ہونے والا احسان نامی محنت کش اپنے دوبیٹوں احسان اور رضوان کے ساتھ شہر شیخوپورہ کی طرف آرہاتھا کہ تیزرفتار بے قابو بس نے کچل ڈالا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کے اہلکاروں نے دونوں زخمیوں کو ڈی ایچ کیو کے ایمرجنسی میں جبکہ حادثہ میں جان بحق ہونے والے شخص کی نعش مردہ خانہ میں منتقل کردی ،ٹریفک حادثہ کے دوسرا واقعہ کھوری سٹاپ مریدکے کے قریب پیش آیا جہاں پر تیزرفتار نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 2موٹر سائیکل سوار موقعہ پر ہی جان بحق ہوگئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئی پولیس کے مطابق ٹریفک حادثہ میں جان بحق ہونے والے ایک شخص کی شناخت امیتاز سکنہ ایمن آباد ضلع گوجرانوالہ کے نام سے ہوگئی ہے جبکہ دوسرئے کی شناخت نہ ہوسکی ہے پولیس نے دونوں نعشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر مریدکے کے مردہ خانہ میں منتقل کردیا۔

ہے ،ذرائع کے مطابق ٹریفک حادثہ کے مقام سے دونوں ہلاک ہونے والوں کی موٹر سائیکل غائب ہے جبکہ وہاں پر موٹر سائیکل کی ٹوٹی ہوئی ہیڈ لائیٹس وغیرہ برآمد ہوئیں ہیں بظاہر یہی لگ رہاہے کہ نامعلوم چور ٹریفک حادثہ میں جان بحق ہونے والوں کی موٹر سائیکل لیکر فرار ہوگئے ہیں پولیس مصروف تفتیش ہے،مریدکے سے لاہور جانے والی تیزرفتار مسافر بس کالا شاہ کاکو ٹال پلازہ لائن میں لگی ہوئی دوکاروں سے ٹکراگئی حادثہ کے نتیجہ میں ایک کار کاسوارڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جبکہ دوسری کار میں سوار مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہے جبکہ گاڑی کو جزوی نقصان ہوا ریسکیواہلکاروں کے مطابق بس سیالکوٹ سے گوجرانوالہ جارہی تھی ڈرائیور کی غفلت ولاپرواہی کی وجہ سے بس بے قابو ہوکر کاروں سے جاٹکرائی ریسکیواہلکاروں نے زخمی کار ڈرائیور کو تحصیل ہیڈ کوارٹر مریدکے منتقل کردیا ہے جبکہ بس کو تحویل میں لیکر کاروائی شروع کردی ہے۔

مزید : علاقائی


loading...