عید الاضحیٰ کے لئے ٹی وی چینلز کے پروگراموں کی تیاریاں عروج پر

عید الاضحیٰ کے لئے ٹی وی چینلز کے پروگراموں کی تیاریاں عروج پر
عید الاضحیٰ کے لئے ٹی وی چینلز کے پروگراموں کی تیاریاں عروج پر

  

لاہور(فلم رپورٹر)عید الاضحیٰ کے لئے ٹی وی پروگراموں کی تیاریاں عروج پر ہیں اور تمام چینلز مختلف ڈرامے اور ٹیلی فلمیں بنانے میں مصروف ہیں۔ ہم ٹی وی نے اس بار ماضی کی طرح ناظرین کو بہترین تفریح دینے کی منصوبہ بندی کی ہے جس کے لئے خصوصی پروگرام تیار کئے جارہے ہیں۔ اسی سلسلے میں ایک ٹیلی فلم مکمل کی جاچکی ہے جس کا ٹائٹل’’دل کی ایسی کی تیسی’’ فائنل کیا گیا جس کے ڈائریکٹر احسن طالش ،رائٹر وسیم ہیں جبکہ اس کے لیڈ کردار صبا قمر اورفرحان سعید کررہے ہیں،دیگر کاسٹ میں سیمی پاشا،عصمت زیدی اورمنظور قریشی قابل ذکر ہیں۔اس پراجیکٹ کے ذریعے ناظرین صبا قمر اور فرحان سعید کو پہلی بار ایک ساتھ سکرین پر دیکھ سکیں گے۔اس بارے میں صبا قمر نے ’’ بتایا کہ ٹیلی فلم کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو اپنی ہر خواہش پورا کرنا چاہتی ہے۔کہانی بہت اچھی ہے جسے احسن طالش نے بہت ہی محنت بنایا ہے۔

مزید : کلچر