ننکانہ ، حادثات میں خاتون سمیت آٹھ افراد شدیدزخمی

ننکانہ ، حادثات میں خاتون سمیت آٹھ افراد شدیدزخمی

ننکانہ صاحب(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ٹریفک کے مختلف حادثات میں ایک خاتون سمیت آٹھ افراد شدیدزخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق لاری اڈہ شاہکوٹ کے قریب ایک تیز رفتار موٹر سائیکل اور رکشہ کے تصادم میں 32سالہ فلک شیر اور 45سالہ عبدالغفور شدید زخمی ہوگئے۔ چوکی کمال پور کے قریب ایک تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہوکر گدھا گاڑی کے ساتھ ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں 18سالہ عثمان اور 20سالہ فیضان شدید زخمی ہوگئے۔ شاہکوٹ صفدر آباد روڈ پر دو تیز رفتار موٹر سائیکلوں کے تصادم میں 40سالہ زاہدہ بی بی اور 14سالہ علی رضا شدید زخمی ہوگئے علاوہ ازیں نواحی گاؤں چک وٹواں سٹاپ کے قریب ایک تیز رفتار موٹر سائیکل پھسل جانے کے باعث موٹر سائیکل پر سوار 18سالہ ہنزلہ اور 20سالہ گلفام شدید زخمی ہوگئے۔

حادثات

مزید : علاقائی