میرا کی فلم ڈائریکشن کی خواہش صرف باتوں تک محدود

میرا کی فلم ڈائریکشن کی خواہش صرف باتوں تک محدود

لاہور (فلم رپورٹر) اپنے سکینڈلز کے حوالے سے خاص شہرت رکھنے والی میرا اپنے متعدد انٹرویوز میں اداکاری کے بعد فلموں کی ہدایات دینے کی خواہش کا اظہار کرچکی ہیں، تاہم اب تک انہوں نے کسی بھی پراجیکٹ کا اعلان نہیں کیا۔میرا کا کہنا ہے کہ وہ سوانح حیات پر مبنی فلم کی ڈائیریکشن کرنا چاہتی ہیں، وہ یہ کسی اور پر نہیں بلکہ اداکارہ وینا ملک کی زندگی پر مبنی فلم ہوگی۔اداکارہ میرا اور وینا ملک دونوں پاکستانی ڈیزائنر حسن شہریار یاسین کے شو ’ٹونائٹ ود ایچ ایس وائے‘ میں ایک ساتھ شریک ہوئیں۔اس شو میں وینا نے اپنے کیریئر اور ماضی کے حوالے سے بات کی، جبکہ میرا نے وینا ملک کی زندگی پر فلم بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔جس پر شو کے میزبان ایچ ایس وائے نے اس فلم میں کام کرنے کی حامی بھی دی۔جبکہ انہوں نے اس سوانح حیات کا نام ’میں بنوں کی وینا‘ رکھنے کے خیال کا اظہار کیا۔میرا نے یہ بھی کہا کہ وینا ملک بہت مقبول اداکارہ ہیں جن کے مداح دنیا بھر میں موجود ہیں۔

اور سفر کے دوران اکثر و بیشتر لوگ انہیں وینا ملک سمجھتے ہیں۔واضح رہے کہ اداکارہ کہ وینا ملک کی زندگی بھی اسکینڈلز سے بھری ہوئی ہے۔اور اگر ان پر فلم بنائی گئی تو واقعی یہ کافی انٹرٹیننگ ہوگی۔

مزید : کلچر