ننکانہ ، بداخلاقی کی کوشش کرنے پر ایک اوباش شخص کے خلاف مقدمہ درج

ننکانہ ، بداخلاقی کی کوشش کرنے پر ایک اوباش شخص کے خلاف مقدمہ درج

ننکانہ صاحب (نمائندہ خصوصی) پولیس تھانہ سٹی ننکانہ صاحب نے زبردستی بداخلاقی کی کوشش کرنے پر ایک اوباش شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ننکانہ واربرٹن روڈ پر واقع جبارکالونی کے رہائشی محمد بلال ولد محمد ناصر نے تھانہ سٹی ننکانہ صاحب میں درج کروائی گئی ایف آئی آر میں الزام عائد کیا ہے کہ گزشتہ روز اس کا 9سالہ بیٹا محنت مزدوری کے بعد گھر واپس آرہا تھا کہ راستہ میں شاد باغ کالونی ننکانہ صاحب کے رہائشی اوباش نوجوان اعظم علی ولد رکن دین میرے بیٹے کو ورغلا پھسلا کر ننکانہ واربرٹن چوک کے قریب سفیدوں کے درختوں میں لے گیا اور اسے زبردستی بداخلاقی کانشانہ بنانے کی کوشش کی۔

میرے بیٹے کے شور مچانے پر لوگ وہاں جمع ہوگئے جس پر ملزم موقعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا پولیس تھانہ سٹی ننکانہ صاحب نے محمد بلال کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مزید : علاقائی