ایف آئی اے نے 13انسانی سمگلروں سمیت 17افراد کو گرفتا ر کر لیا ، مقدمات درج

ایف آئی اے نے 13انسانی سمگلروں سمیت 17افراد کو گرفتا ر کر لیا ، مقدمات درج

لاہور (کر ائم رپورٹر)ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے17افراد کو حراست میں لے لیاجن میں 13افراد انسانی سمگلنگ میں ملوث جبکہ 4ملزمان سرکاری ملازم ہیں، ان پر ادارے میں خورد برد کرتے ہوئے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کے الزام میں مقدمات کا اندراج کرکے تفتیش کاآغازکردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے فیصل آباد اور سرگودھا میں کارروائی کرتے ہوئے انسانی سمگلنگ میں ملوث 13افراد شاہد اقبال(مالک احمد شاہ ٹریولزاینڈ ٹورز ) ،مقصود احمد ،ندیم ،اعجاز کریم ،خان شبیر،علی اکبر ،ادریس ،رانا اشفاق ،اظہر عباس ،اسد اللہ گورایہ، لقمان ،حامد حسین اور ندیم کو کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرکے مقدمات کااندراج کرلیا،ان ملزمان نے سادہ لوح افراد کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر ان سے رقوم ہتھیالی، اس کے علاوہ جعلی ویزہ جات اور جعلی سٹمپ لگا کر بھی شہریوں کو لوٹنے میں مصروف تھے۔ مزید 4افراد جن میں جواد ( لائن مین فیصل آباد واپڈا ) ،عبدالواحد سٹور کیپراین ٹی ڈی سی،عبدالرزاق گیٹ کلرک این ٹی ڈی سی اور خالد سیکیورٹی سارجنٹ این ٹی ڈی سی میں تعینات ہیں۔ ان چاروں پر 77لاکھ 75ہزار 424روپے کی خورد برد کے الزام میں مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیاہے۔

مزید : علاقائی