لاہور پولیس پر امن اور شفا ف انتخابات کرانے میں کامیبار رہی : بی اے ناصر

لاہور پولیس پر امن اور شفا ف انتخابات کرانے میں کامیبار رہی : بی اے ناصر

لا ہور (کر ائم رپو رٹر)کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور بی اے ناصر کی زیرصدارت لاہور کے ایس ڈی پی اوز کے اعزاز میں شاندار تقریب منعقد کی گئی جس میں عام انتخابات کے موقع پر ایس ڈی پی اوز کے کردار کو سراہا گیا۔اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد اکبر، ایس ایس پی ایڈمن عثمان اکرم گوندل اور ایس ایس پی ڈسپلن طارق عزیز بھی موجود تھے۔سی سی پی او لاہور بی اے ناصر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور پولیس عام انتخابات کو پُر امن ، غیر جانبدار اور شفاف منعقد کروانے میں کامیاب رہی۔ایس ڈی پی اوز نے عام انتخابات کے موقع پر بہترین کو آرڈینیشن کا ثبوت دیا۔ان کی ایس ایچ اوز اور جوانوں کو بریفنگ سے پولنگ ڈے پر شہر میں کوئی ہنگامہ آرائی نہیں ہوئی،عام انتخابات کے موقع پر پُر امن ماحول نے پوری دنیا میں امن کا پیغام پہنچایا۔بین الاقوامی سطح پر عام انتخابات کے موقع پر پولیس کے کردار کو سراہا گیا۔لاہور پولیس نے صاف اور شفاف انتخابات منعقد کروا کر پروفیشنل فورس ہونے کا ثبوت دیا۔انہوں نے تمام ایس ڈی پی اوز میں تعریفی اسنادبھی تقسیم کیں۔ڈی آئی جی آپریشنزلاہور شہزاد اکبر نے اس موقع پر کہا کہ پولیس افسران اور جوانوں نے عام انتخابات کے موقع پر بڑی ہمت اور برداشت کا مظاہرہ کیا ،لاہور پولیس نے عوام کے تعاون کے ساتھ پولنگ ڈے پر دہشت گردوں کے ناپاک ارادے خاک میں ملادئے۔

مزید : علاقائی