شہریوں کو یرغمال بناکر ڈکیتی کی 7وارداتیں ، متعدد کاریں اور موٹر سائیکل چوری

شہریوں کو یرغمال بناکر ڈکیتی کی 7وارداتیں ، متعدد کاریں اور موٹر سائیکل چوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (خبرنگار)صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں چوروں نے مختلف وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی،طلائی زیورات،موبائل فون،کاروں و موٹر سائیکلوں سے محروم کر دیا۔تفصیلات کے مطابق گلبر گ کے علا قہ سے فیاض کی فیملی کو یر غما ل بنا کرڈاکو 3 لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی زیورات لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔ کوٹ لکھپت کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے عد یل اور اس کی فیملی سے1 لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی زیورات ،شا ہد رہ کے علا قہ سے ظہیر اور فیملی سے 1 لاکھ40ہز ار کی مالیت کی نقدی و طلائی زیورات،سبز ہ زارکے علا قہ میں فیصل اور اس کی فیملی سے2 لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی زیورات لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔ لٹن روڈ سے یا سرکی فیملی سے ڈاکو 2 لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی زیورات،گلشن اقبا ل کے علاقہ میں ظہیرسے2 لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔ ٹا ؤ ن شپ کے علا قہ میں ڈاکوؤں نے شہبا ز اور فیملی سے2 لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی زیوارات چھین لئے۔ علاوہ ازیں ڈیفنس،گلبرگ ،غازی آبادسے کاریں جبکہ لاری اڈا،نولکھا،فیکٹری ایریا اور باغبانپورہ سے موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید :

علاقائی -