بالی ووڈ میں کام کرنے کا تجربہ اچھا رہا ،حمائمہ ملک

بالی ووڈ میں کام کرنے کا تجربہ اچھا رہا ،حمائمہ ملک
بالی ووڈ میں کام کرنے کا تجربہ اچھا رہا ،حمائمہ ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) معروف اداکارہ و ماڈل حمائمہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں ماڈلنگ کا معیار دنیا میں کسی سے کم نہیں ہے۔ ایک خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ کسی بھی شعبے میں کامیابی کیلئے جستجو اور عمل ضروری ہے ۔ وقت سب سے بڑااستاد ہے اور اگر کوئی سیکھنا چاہے تو وقت سے بہت کچھ سیکھا جا سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اچھے برے وقت میں ہی لوگوں کی پہچان ہوتی ہے اور اسی سے آپ اپنے دوستوں بارے اندازہ لگا سکتے ہیں ۔ اپنے فنی کیریئر میں جتنا بھی کام کیا عزت و احترام کے ساتھ کیا ہے جو میرے لیے بڑے فخر کی بات ہے ۔
حمائمہ ملک کا مزید کہناہے کہ بالی ووڈ میں کام کرنے کا تجربہ اچھا رہا اور اندازہ ہوا کہ پاکستان میں ماڈلنگ کا معیار دنیا میں کسی سے کم نہیں ہے ۔

مزید :

کلچر -