ناقص کارکردگی، 3 انسپکٹروں، 6 اے ایس آئیز کے خلاف مقدمہ درج

ناقص کارکردگی، 3 انسپکٹروں، 6 اے ایس آئیز کے خلاف مقدمہ درج

قلعہ دیدار سنگھ(نامہ نگار)ضابطہ کی خلاف ورزی ناقص کارکردگی اور ڈیوٹی میں غفلت برتنے پر تین سب انسپکٹر زاور چھ اے ایس آئیز کیخلاف مقدمہ درج،تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ قلعہ دیدار سنگھ عدنان اعجاز نے تھانہ ہذا کے تمام تفتیشی افسران کو ہدایت کی کے 14یوم کے اندر تمام روڑپینڈنگ ،مال مقدمات یکسو کر کے انٹیریم رپورٹ یاچالان عدالت مجاز کو جمع کروا دیں جس میں غفلت برتنے پر ایس ایچ او عدنان اعجاز نے اپنی مدعیت میں سب انسپکٹرز بلال فاروق،وقاص اکبر،محمد یعقوب اور اے ایس آئیز محمد الیاس ،محمد عارف،محمد آصف،یوسف مسیح،محمد نعیم سردار اور محمد رفیق کیخلافC-155پولیس آرڈر 2002کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

،عدنان اعجاز کا کہنا تھا کہ ڈیوٹی میں غفلت برتنے اور ضابطہ کی خلاف ورزی کرنیوالے تفتیشی افسران کیخلاف ایسے ہی کا روائی ہوتی رہے گی۔

مقدمہ درج

مزید : علاقائی


loading...