فیروزوالہ ، رکشہ ڈرائیور برساتی نالہ میں گر کر جاں بحق

فیروزوالہ ، رکشہ ڈرائیور برساتی نالہ میں گر کر جاں بحق

فیروزوالہ ( نمائندہ پاکستان ) رکشہ ڈرائیور نو جوان برساتی نالہ میں گر کر جاں بحق ہو گیا ، بتا یا گیا ہے کہ نوجوان نعمان احمد رکشہ ڈرائیور پٹرول لینے کے لیے سڑک عبور کر رہا تھا کہ نالہ ڈیک کے پل سے چلانگ لگا کر دوسری طرف جانے لگا تو اس کا پاؤں پھسل جا نے سے نا لہ میں گرکر جاں بحق ہو گیا ریسکیو کے عملہ نے متوفی کی لاش جدو جہد کر کے نکال کر ورثاء کے حوالے کر دی۔

مزید : علاقائی