بیا خان کی نئی ویڈیو’’چھلا‘‘ سوشل میڈیا پر مقبول
لاہور ( فلم رپورٹر)معروف ماڈل واداکارہ بیا خان کا نیا ویڈیو سونگ’’چھلا‘‘ سوشل میڈیا پر مقبولیت حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا۔ اس گانے کو گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ریلیز کیا تھا اس گانے کو معروف فوک گلوکار ضمیر عباس باجوہ نے گایا تھا اس گانے کی ویڈیو ڈائریکشن جمیل لوہار نے دی ہے۔ بیا خان نے بتایا کہ اس نئے گانے کو بہت زیادہ پذیرائی مل رہی ہے اور انہیں خوشی ہے کہ ان کے پرستاراس گانے کی کامیابی کے لئے انہیں دعائیں بھی دے رہے ہیں بیا خان نے کہاکہ ان دنوں وہ مختلف ویڈیوزمیں ماڈلنگ کرنے کے ساتھ ساتھ فیشن برانڈز شوٹس میں بھی مصروف ہیں اور بہت جلد ان کی ایک ٹیلی فلم بھی ریلیز ہورہی ہے جس میں انہوں نے روٹین سے ہٹ کر کردار اداکیا ہے ۔
بیا خان نے مزید کہاکہ انہوں نے اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر موجودہ مقام حاصل کیا ہے کبھی سفارش اورشارٹ کٹ کا راستہ نہیں اپنایا یہی وجہ ہے کہ ان کا ہر نیا کام ان کے پرستاروں کو پسند آتا ہے اور مقبولیت کی سند حاصل کرتا ہے۔