ننکانہ ، خاوند نے فائرنگ کرکے بیوی کے آشنا کو زخمی کردیا

ننکانہ ، خاوند نے فائرنگ کرکے بیوی کے آشنا کو زخمی کردیا

ننکانہ صاحب (نمائندہ خصوصی )بیوی کو بھگانے کی رنجش پر خاوند نے فائرنگ کرکے بیوی کے آشنا کو شدید زخمی کردیا، ملزم اور اس کے دو نامعلوم ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں کوٹ ظہور کا رہائشی خضر حیات تقریبا دو سال قبل کوٹ دیوان سنگھ کے رہائشی منیر احمد کی بیوی کو گھر سے بھگا کر لے گیا تھا جس کا منیر احمد کو رنج تھا گزشتہ روز خضرحیات گاؤں ڈھیرے دا واڑہ کے قریب سے گزر رہا تھا کہ ملزم منیر نے اپنے دیگر ددنامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کرکے خضر حیات کو شدید زخمی کردیا پولیس تھانہ صدر ننکانہ صاحب نے مضروب خضر حیات کی مدعیت میں ملزم منیر اور اس کے دیگر دو نامعلوم ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

فائرنگ

مزید : علاقائی


loading...