گوجرانوالہ ، جونیئر کی ہیڈ کلرک پر فائرنگ، حالت تشویشناک

گوجرانوالہ ، جونیئر کی ہیڈ کلرک پر فائرنگ، حالت تشویشناک

گوجرانوالہ(بیورورپورٹ) محکمہ تعلیم گوجرانوالہ کے کلرک ملک ندیم اشرف نے ہیڈ کلرک آصف خان کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کردیا جو سول ہسپتال کے آئی سی یو میں داخل ہے اور اس کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔ آصف خان کو تین فائر لگے ۔ گوجرانوالہ میں ایپکا کے انتخابات اور کلرکوں کی کرپشن پر باہمی تنازعہ چل رہا ہے ۔ آصف خان کی شکایت پر بعض افسران اور کلرک نوکری سے برخاست ہو چکے ہیں جبکہ آصف خان کے خلاف بھی متعدد انکوائریاں چل رہی ہیں ۔ اس معاملہ پر آصف خان اور ملک ندیم اشرف میں شدید تناؤ تھا۔ جس پر ملک ندیم اشرف نے اشتعال میں آصف خان پر گولیاں بر سا دیں اور اسے شدید زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔

کلرک زخمی

مزید : علاقائی