ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان زخمی،ہسپتال میں منتقل

ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان زخمی،ہسپتال میں منتقل

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ خصوصی) نواحی گاؤں مٹوبھائیکے کا رہائشی افضال علی اپنی بیوی اور چچی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سادھوکے جا رہا تھا کہ خان مسلمان کے قریب دو موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر روک لیا ۔ مزاحمت پر ڈاکوؤں نے 24 سالہ افضال کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے مضروب کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیاگیا۔

مزید : علاقائی