شیخوپورہ ،مزدا کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق

شیخوپورہ ،مزدا کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق

شیخوپورہ (بیورورپورٹ) فیصل آباد روڑ پر کدلتھی موڑ کے قریب تیز رفتار مزدا ٹرک نے موٹر سائیکل ہو ٹکر مار دی جس سے موٹر سائیکل سوار نوجوان موقع پر ہلاک ہو گیا معلوم ہوا ہے کہ ایک نوجوان کدلتھی موڑسے کھاریانوالہ کی طرف جا رہا تھا کہ پیچھے سے آنے والے مزدہ ٹرک نے تیز رفتار کے باعث اسے ٹکر مار دی جس سے موٹر سائیکل سوار نوجوان طارق روڑ شیخوپورہ کا رہائشی فیصل ولد عبدالحق عمر 35 سال ہلاک ہو گیاپولیس نے مزدہ ٹرک کو قبضہ میں لے کر کاروائی شروع کر دی ہے

مزید : علاقائی