نیلم منیر اور محمود اسلم کی ٹیلی فلم ’’شبر کا ٹبر‘‘کی ریکارڈنگ شروع

نیلم منیر اور محمود اسلم کی ٹیلی فلم ’’شبر کا ٹبر‘‘کی ریکارڈنگ شروع
نیلم منیر اور محمود اسلم کی ٹیلی فلم ’’شبر کا ٹبر‘‘کی ریکارڈنگ شروع

  

لاہور(فلم رپورٹر)پروڈیوسر کاشف سلیم نے عیدالاضحیٰ کے لئے ٹیلی فلم کی ریکارڈنگ شروع کردی ہے جس کی ڈائریکشن بھی وہ خود رہے ہیں۔اس ٹیلی فلم کا عنوان’’ شبر کا ٹبر’’رکھا گیا ہے جس کی کاسٹ میں نیلم منیر خان،دانش نواز،دردانہ بٹ،دیا مغل،فرح شاہ اور محمود اسلم شامل ہیں۔اس ٹیلی فلم کونجی ٹی وی سے نشر کیا جائے گا۔یاد رہے کہ کاشف سلیم کا پروڈکشن ہاؤس فلم فیکٹری کے نام سے کئی ڈرامے پروڈیوس کرچکا ہے۔ان کی ڈائریکشن میں بنایا گیا سیریل’’ٹھیس’’ بہت پسند کیا گیا جبکہ عیدالفطر پر بنائی گئی ان کی ٹیلی فلم ‘‘کھانا خود گرم کرو’’بھی رجحان ساز ثابت ہوئی۔

مزید : کلچر