اداکار طاہر انجم کی عام انتخابات میں شاندار کامیابی پر عمران خان کو مبارکباد
لاہور(فلم رپورٹر)ٹیلی ویڑن اورتھیٹر کے مقبول اداکار طاہر انجم نے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی شاندار کامیابی پر چیئرمین عمران خان سمیت جیتنے والے تمام امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت اورعمران خان سے عوام نے جو توقعات وابستہ کی ہیں وہ اس پر ضرور پورا اتریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان طویل جدوجہد کے بعد یہاں تک پہنچے ہیں کیونکہ پاکستانی عوام نے ان پر اعتماد کیا ہے ۔
طاہرانجم نے مزید کہا کہ 2018 کے الیکشن پاکستانی تاریخ کے سب سے شفاف انتخابات تھے جس کا کریڈٹ پاک فوج،عدلیہ اور الیکشن کمیشن کو جاتا ہے جس کے لئے میں ان تینوں اداروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
ان اداروں نے صاف شفاف الیکشن منعقد کرائے جس سے دنیا بھر مین پاکستان کا سر فخر سے بلند ہوگیا۔اس بارے میں طاہر انجم کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان ملک کے لئے بہترین وزیراعظم ثابت ہوں گے۔