پاکستان ٹیلی وژن کی 71ویں یوم آزادی کے موقع پر خصوصی نشریات

پاکستان ٹیلی وژن کی 71ویں یوم آزادی کے موقع پر خصوصی نشریات

لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان ٹیلی وژن 71ویں یوم آزادی کے موقع پر خصوصی نشریات پیش کر رہا ہے۔ اس سال یوم آزادی کی خصوصی نشریات ’’سلام پاکستان‘‘آج سے 14 اگست تک پیش کی جائیں گی۔یوم آزادی کی خصوصی نشریات کو کامیاب بنانے کیلئے جنرل منیجرلاہور سینٹر عبدالحمید قاضی نے ایگزیکٹو پروگرام منیجرسیّد اظہر فرید کو خصوصی ہدایات دی ہیں۔لاہور سینٹر سے ملی جذبے کو ابھارنے،بھائی چارے کی فضا پیدا کرنے اورآپس میں پیار، محبت کے جزبے کو فروغ دینے کیلئے لاہور مرکز کے پروڈیوسر شوکت حسین چنگیزی یوم آزادی پر خصوصی کھیل ’’ تاب خاکِ کاشغر ‘‘کی ریکارڈنگ کر رہے ہیں۔جس میں لوکل فنکاروں کو فوقیت دی جارہی ہے۔پروڈیوسر نیلم یونس شاعری پر مبنی پروگرام پیش کریں گی جس میں نامور شعرا حصہ لیں گے اور وطن سے اپنی محبت اور قومی یکجہتی کی ترغیب کیلئے اپنے کلام پیش کریں گے۔

پروڈیوسر انیس باجوہ مختلف یونیورسٹیزاور کالجز کے طلبہ کے درمیان ایک تقریری مقابلے کی ریکارڈنگ کر رہے ہیں۔پروڈیوسر خالد رشید مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں مقام بنانے والے افراد کے انٹرویوز پر مبنی پروگرام ’’ نامور’’ پیش کریں گے۔قیام پاکستان کے بعد نمایاں مقام رکھنے والے غیر مسلم پاکستانیوں کے انٹر ویوز پر مبنی پروگرام ’’ میری پہچان پاکستان ‘‘پروڈویوسر مبین ارشد پیش کریں گے۔تحریک پاکستان پر مختلف ادیبوں اور لکھاریوں کے شہ پاروں پر مبنی پروگرام ‘‘تعمیر پاکستان اور ادب ’’ پروڈیوسر فرحان مشتاق پیش کر رہے ہیں جبکہ یومِ آزادی پر پبلک کے تاثرات پر مبنی پروگرام میاں عثمان ظفر پیش کریں گے۔تمام اینکرز اور نیوز کاسٹرز کو بھی ہدائت کی گئی ہے کہ یکم اگست سے نشریات کے دوران وہ اپنے سینوں پر قومی پرچم کا بیج آویزاں کریں گے۔

مزید : کلچر


loading...