ڈراموں کے ساتھ ساتھ فلموں میں بھی کام کر نا چاہتی ہوں،ماہ نور

ڈراموں کے ساتھ ساتھ فلموں میں بھی کام کر نا چاہتی ہوں،ماہ نور
ڈراموں کے ساتھ ساتھ فلموں میں بھی کام کر نا چاہتی ہوں،ماہ نور

  


لاہور(فلم رپورٹر)فلم،ٹی وی اور سٹیج کی معروف اداکارہ ، ماڈل اور پرفارمر ماہ نورنے کہامیری خواہش ہے کہ سٹیج اور ٹی وی ڈراموں کے ساتھ ساتھ زیادہ سے زیادہ فلموں میں بھی کام کر وں گی ‘پشتو فلم انڈسڑی سے بھی محبت ہے۔انہوں نے میں نے ابھی ٹی وی کی دنیا میں قدم رکھا ہے مگر مجھے اپنی صلاحیتوں پر اتنا اعتماد ضرور ہے کہ میں نہ صرف ٹی وی پر راج کرو ں گی بلکہ آنے والے دنوں میں پشتو،اردو اور پنجابی فلموں میں بھی عوام کے دلوں پر راج کرتی نظر آؤں گی۔ انہوں نے کہا کہ میں کسی شارٹ کٹ کی بجائے محنت سے آگے جا رہی ہوں مجھے شوبز میں کام کسی سفارش پر نہیں بلکہ میرٹ پر مل رہا ہے۔میں نے اپنے کیرئیر کے دوران فلم،ٹی وی اور سٹیج تینوں شعبوں میں فن کا مظاہرہ کیا ہے میں ان تینوں کو آرٹ کی مختلف شاخیں مانتی ہوں۔پاکستان میں بنائی جانے والی فلمیں مسلسل کامیابی کی جانب گامزن ہیں جو انتہائی خوش آئند ہے۔میں ہمیشہ سے کم مگر معیاری کام کو ترجیح دیتی ہوں۔

مزید : کلچر


loading...