ڈرامہ انڈسٹری کے ساتھ فلموں کا استحکام بھی خوش آئند ہے،رزکمالی

ڈرامہ انڈسٹری کے ساتھ فلموں کا استحکام بھی خوش آئند ہے،رزکمالی
ڈرامہ انڈسٹری کے ساتھ فلموں کا استحکام بھی خوش آئند ہے،رزکمالی

  

لاہور (فلم رپورٹر) اداکارہ و ماڈل رز کمالی نے کہا ڈرامہ انڈسٹری کے ساتھ ساتھ فلم انڈسٹری کا استحکام بھی خوش آئند امر ہے۔ اچھے اور اصلاحی سکرپٹ سے فلموں کو دنیا بھر میں پذیرائی مل رہی ہے ، فنکاروں کا فلم انڈسٹری کے لئے وقت دینا بھی اچھا عمل ہے۔ معیاری ڈرامہ پروڈکشن سے مقابلے کے رجحان میں اضافہ ہورہاہے۔ علی ظفر ،ہمایوں سعید ، فضا علی ودیگر فلمساز سرگرم ہیں جس سے فلم انڈسٹری کا مستقبل روشن ہوتا ہوا نظر آرہا ہے۔ان کاکہنا ہے کہ فلموں میں کام کرنے کی ہر فنکار کی خواہش ہوتی ہے ،فنکارہ ہونے کی حیثیت سے میری بھی خواہش ہے۔رزکمالی نے کہا بالی ووڈ سمیت پاکستانی فلموں کی بھی آفر ز ہیں لیکن ڈراموں اور فیشن انڈسٹری کی مصروفیات کی بنا پر کوئی فیصلہ نہیں کرپارہی۔

،اچھے کردار اور سکرپٹ کو دیکھ کر ہی حتمی فیصلہ کروں گی۔ انہوں نے کہا بالی ووڈکی فلموں میں کام کرنے کا حتمی فیصلہ د ونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہتر ہونے کے بعد ہی کیا جاسکتا ہے۔

مزید : کلچر