ناگزیر وجوہات’’ عشق خانہ خراب‘‘ بڑی عید پر ریلز نہیں ہوگی

ناگزیر وجوہات’’ عشق خانہ خراب‘‘ بڑی عید پر ریلز نہیں ہوگی

لاہور( فلم رپورٹر) ہدایت کار شاہد عثمان نے قربانی کی عظیم مثال قائم کردی۔بڑی عید پر ریلز ہونے والی پشتو فلم عشق خانہ خراب اب عید پر ریلز نہیں ہوگی بلکہ فلم ساز اکرام خان کی یہ فلم اب بڑی عید کے بعد ریلز ہوگی اس سلسلے میں ہدایت کار شاہد عثمان نے میڈیا کو بتایا کہ فلم سازڈاکٹر اکرام کی شریک حیات گزشتہ کئی دنوں سے شدید بیمار ہیں جو مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہیں جس کی تیمار داری میں ان کے شوہر ڈاکٹر اکرام خان دن رات مصروف ہیں اسی لئے میں نے فیصلہ کیا ہے کہ فلم ساز کی شریک حیات کی رو بہ صحت تک فلم کی عکسبندی نہیں کرونگا انھوں نے کہا کہ’’ عشق خانہ خراب‘‘ کی کہانی اور میوزک بلکل مکمل ہیں تاہم فلمساز کی ہسپتال میں شریک حیات کی تیمار داری کے سبب میں نے فلم کا شیڈول، عکسبندی روک دی ہے اب ہماری فلم بڑی عید کے بعد بھر پور پبلسٹی کے ساتھ ریلز ہوگی یہاں یہ امر قابل زکر ہے کہ عشق خانہ خراب میں شاہد خان ، آفرین پری اور جہانگیر خان کو لیڈ رول میں کاسٹ کیا گیا ہے ۔

مزید : کلچر


loading...