فنکار کو فنون لطیفہ کے تمام شعبوں میں کام کرنا چاہیے،عینی طاہرہ

فنکار کو فنون لطیفہ کے تمام شعبوں میں کام کرنا چاہیے،عینی طاہرہ
فنکار کو فنون لطیفہ کے تمام شعبوں میں کام کرنا چاہیے،عینی طاہرہ

  


لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و گلوکارہ عینی طاہرہ نے کہا ہے کہ ایک فنکار کو فنون لطیفہ کے تمام شعبوں میں کام کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ایک نوجوان جب شوبز کی دنیا میں قدم رکھتا ہے تو اس کے کچھ ٹارگٹ ہوتے ہیں اور آگے بڑھنے کیلئے ایک طریقہ کار بھی اس کے ساتھ ہوتا ہے جس کے تحت وہ کام کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتا ہے لیکن بدقسمتی سے ہمارے ہاں جب ایک فنکارکسی ٹی وی ڈرامہ میں مقبول ہو جائے تو پھر اس کو ٹی وی تک ہی محدود رہنے دیا جاتا ہے۔ اسی طرح فلم انڈسٹری میں کسی کو اچھا مقام مل جائے تو پھر وہ ٹی وی پر کام کرنا اپنی توہین سمجھتا ہے۔عینی طاہرہ نے کہا کہ ایک فنکار کو فنون لطیفہ کے تمام شعبوں میں کام کرنا چاہیے۔

مزید : کلچر


loading...